برطانیہ میں لڑکی کی لاش مستقبل میں علاج کےلئے منجمد

برطانیہ میں لڑکی کی لاش مستقبل میں علاج کےلئے منجمد

لندن: برطانیہ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی لاش کو مستقبل میں علاج کے لئے برف میں لگا کر رکھنے کا عدیم المثال مقدمہ جیت لیا جس پر اس لڑکی کی لاش کو منجمد کر کے رکھا گیا ہے۔


لندن کی 14 سالہ لڑکی مہلک بیمار ی کا شکار تھی اس نے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا کہ اس کی عمر محض 14 سال ہے اور وہ مستقبل میں اپنی مہلک بیماری کا علاج دریافت ہونے بارے پر امید ہے اس لئے اس کی لاش کو سائنسی نکتہ نظر سے منجمد کر کے رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں حتی کہ سینکڑوں سال کے بعد بھی اس کا علاج ہو سکے۔

اس پر عدالت نے لڑکی کی خواہش کا احترام کرنے والی اس کی والدہ کو لڑکی کی لاش برف میں منجمد کر کے رکھنے کی اجازت دے دی ۔ لڑکی کے طلاق یافتہ والدین میں سے لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کی اس خواہش پر ابتدائی طور پر اعتراض بھی کیا تھا ۔

نیوویب ڈیسک< News Source