امریکہ کی 23 جامعات کو پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے فنڈز جاری

امریکہ کی 23 جامعات کو پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے فنڈز جاری

لاہور: امریکہ کی 16ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں واقع 23 یونیورسٹیوں کو مختلف شعبوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں بزنس ڈویلپمنٹ سے لیکر صنعتی مطالعہ تک متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے ۔ اس وقت ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل ٰآباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین تپ دق کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ پر مل کر تحقیق کر رہے ہیں۔

فیصل آباد یونیورسٹی اور ڈیوس میں امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے 17ملین ڈالر کے ایک منصوبے پر پہلے ہی کام جاری ہے جس کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے محققین کو ایک دوسرے کے کیمپس میں تحقیق کی سہولت حاصل ہے ۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور امریکا کی یونیورسٹی آف ڈیئربورن کے ماہرین ہوا میں آلودگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کرنے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں