شام میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ داعش ہے

شام میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ داعش ہے

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں روسی جنگی طیارے صرف ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں شروع ہونے والی اقتصادی سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لاوروف کے مطابق داعش کو ٹارگٹ کرنے کی وجہ موصل آپریشن کے بعد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے بھگوڑے جہادیوں کے عراق سے شام میں ممکنہ داخلے کی حوصلہ شکنی ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق ماسکو کے جنگی طیارے صرف ادلب اور حلب کے علاقوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مبصر گروپوں کے مطابق ایسے حملوں میں جمعرات سترہ نومبر کو مزید بیس سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں