استنبول یونیورسٹی کے سو سے زائد اساتذہ کی گرفتاری کا حکم‎

استنبول یونیورسٹی کے سو سے زائد اساتذہ کی گرفتاری کا حکم‎

انقرہ: ترک دفتر استغاثہ نے استنبول یونیورسٹی کے 103 اساتذہ کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان ٹیچرز کا تعلق امریکا میں مقیم جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے بتایا گیا ہے۔

استنبول کی اِس یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے۔ ترک اخبار ’جمہوریت‘ کے مطابق اس یونیورسٹی کے ستر ٹیچرز پہلے ہی مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

انقرہ حکومت رواں برس جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ بھی گولن کے کردار کو ہی اہم قرار دیتی ہے۔ اس بغاوت کے بعد سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے اور ہزاروں دیگر ابھی تک زیر حراست ہیں۔

مصنف کے بارے میں