پولیس نے بھیس بدل کر سفر کرنے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا

 پولیس نے بھیس بدل کر سفر کرنے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا

چمن: پاک افغان سرحد کے قریب پولیس نے ایک بس سے خاتون کے بھیس میں سفر کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔ نیو نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چمن مال روڈ پر واقع ڈی کمپلیکس کے سامنے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کے لبادے میں ملبوس تھا۔
ڈی پی او ساجد مہمند کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مال روڈ کے قریب لگائے ناکے پر دوران تلاشی ایک مسافر گاڑی سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو برقع میں ملبوس تھا۔ مشکوک شخص کا تعلق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی سے ہے، گرفتار شخص کے قبضے سے افغانستان کے دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزم کوئٹہ جانے کی کوشش کررہا تھا۔ مشکوک شخص کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔