نیشنل بینک نے خنجراب ٹاپ پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دیں

نیشنل بینک نے خنجراب ٹاپ پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دیں

راولپنڈی: نیشنل بینک نے خنجراب ٹاپ میں پاک چین سرحد پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات ِ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے منصوبے کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے تاجروں کے لیے اے ٹی ایم کی سہولت انتہائی ضروری ہے.