چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر پرچم اتارنے کی پہلی بار پر وقار تقریب

چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر پرچم اتارنے کی پہلی بار پر وقار تقریب

چمن: چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر پرچم اتارنے کی پہلی بار پر وقار تقریب ہوئی تقریب میں سیکٹر کمانڈر نارتھ کمانڈنٹ چمن سکائوٹس قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا پرچم اتارتے وقت پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر رنگا رنگ ثقافتی رقص بھی کیا گیا تقریب کے موقع پر پاک افغان سرحد باب دوستی پر سیکورٹی ہائی الرٹ تھی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد ہر جمعہ کو ہو گا باب دوستی کو قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر رہنمائوں کے پوٹریٹ لگائے گئے باب دوستی کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔