تحریک انصاف کو نہ پہلے دھرنے میں کامیابی ملی تھی نہ اب ملے گی, اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات ٹھیک ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی آج کا پاکستان 2013سے بہتر ہے حکومت اپنا کام کر رہی ہے ہمیں نئی نسل کو مضبوط خوشحال اور باوقار پاکستان دینا ہے۔

تحریک انصاف کو نہ پہلے دھرنے میں کامیابی ملی تھی نہ اب ملے گی, اسحاق ڈار

لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات ٹھیک ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی آج کا پاکستان 2013سے بہتر ہے حکومت اپنا کام کر رہی ہے ہمیں نئی نسل کو مضبوط خوشحال اور باوقار پاکستان دینا ہے۔  2018کا پاکستان 2016 سے بھی بہتر ہو گا تحریک انصاف کو نہ پہلے دھرنے میں کامیابی ملی تھی نہ اب ملے گی ۔پاناما کا کیس عدالت میں ہے انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو قومی میثاق معیشت کی ضرورت ہے دھرنوں میں کچھ نہیں رکھا ملک کو نیا پاکستان بنانے کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے ملکی معاملات پر متحد ہو کر چلنے سے ہی ملک کی بہتری ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے کئی سال سے رکے معاملات تین سال میں حل ہوئے ہیں ملکی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اس وقت ملک میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو کو بیٹا کہہ کر پکارتا ہوں سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اس پر اختلاف نہیں ہونا چاہیے ۔پاناما معاملے پر شفاف احتساب ہونا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حامد خان ڈر گئے ہیں اس سے متعلق پی ٹی آئی ہی جواب دے گی مجھ سے آپ ن لیگ سے متعلق بات پوچھ لیں۔ عمران خان کئی بار لندن گئے اور کئی بار آئے اگر عمران خان بچوں سے ملنے جاتے ہیں تو سراہنا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول کا ایک مطالبہ پورا کردیا وقت آنے پربقیہ تین مطالبے بھی پورے کردیں گے۔چار مطالبات میں سے ایک سپریم کورٹ میں ہے، تین مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اس سے قبل وزیر خزانہ مرحوم جہانگیر بدر کے گھر گئے اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے سیاست میں ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کو فروغ دیا ،جہانگیر بدر سے 50 سالہ رفاقت تھی، وہ مثالی شخصیت تھے۔