ایئر چیف مارشل سہیل امان کی انٹارکیٹیکا سے واپس آنیوالی پاک فضائیہ کی ٹیم سے ملا قات

ایئر چیف مارشل سہیل امان کی انٹارکیٹیکا سے واپس آنیوالی پاک فضائیہ کی ٹیم سے ملا قات

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انٹارکیٹیکا سے واپس آنیوالی پاک فضائیہ کی ٹیم سے ملا قات کی۔ اور جوانوں کو شدید موسمی حالات میں ٹریننگ کرنے اور وقت گزار نے پر داد دی.

ائیر  چیف  مارشل سہیل امان نے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو تربیت کا موقع فراہم کرنے پر ارجنٹائن حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر اوان اوانیسوچ بھی موجود تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے نوجوانوں کو سخت ماحول میں ٹریننگ اور وقت گزارنے پر داد دی۔ارجنٹائن فضایئہ کی جانب سے نئی مہم کا پلان بنایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ائیر فورس کی 4 رکنی ٹیم کو ارجنٹیا بھیجا جائے گا۔۔یہ ٹیم ارجنٹینا کی ٹیم کے ساتھ شدید موسمی حالات کا سامنا کرنے کی مشقوں میں حصہ لے گی۔