وزیر داخلہ کی انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہناہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضہ ہے -
تاہم انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت -ان کا کہناہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے -

پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارہ اور امن کی فضا میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منائے - ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کرے گا - ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب دھرنہ کا جواز نہیں رہا - 

احسن اقبال کا کہناہے کہ قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا -تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے -
مذہبی راہنماؤں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل -نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے -
وزیر داخلہ احسن اقبال کی مظاہرین سے مزاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش -

مذہبی راہنماؤں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل -حکومت اورمذہبی جماعت کےرہنماوں کےدرمیان بلواسطہ رابطہ،ذرائع