سموگ کیخلاف بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت ذمہ دار قرار

سموگ کیخلاف بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت ذمہ دار قرار

لاہو ہائیکورٹ نے سموگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا .سموگ کیخلاف بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت ذمہ دار قرار  دیا اور  فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سموگ خوفناک حد تک بڑھنے کے باوجود حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کیا۔سموگ کیخلاگ بروقت اقدامات نہ کر کے حکومت نے غیرذمہ داری دکھائی۔عملی اقدامات کی بجائے سموگ کے ڈیٹا کے تجزیوں میں وقت ضائع کیا گیا۔انہوں نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سموگ ایمرجسنی ایکشن پلان سختی سے عملدرآمد کرے۔اپنے تفصیل فیصلے میں انہوں نے کہا کہ سموگ اور آلودگی کا لیول 300 سے بڑھے تو فوری ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے اور سموگ اور آلودگی کے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سموگ ایکشن پلان میں مزید بہتر ترمیم کر کے رپورٹ پیش جائے۔سموگ ایکشن پلان میں مزید بہتری کیلئے 3 ماہ میں اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایکشن پلان میں بہتری کیلئے محکمہ تعلیم اور صحت کو بھی شامل کیا جائے۔