شریف فیملی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

شریف فیملی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

اسلام آباد:شریف فیملی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ،نیب لاہور نے نوازشریف ،مریم نواز،حسن ،حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے ،نوازشریف ،مریم نواز ،حسن نواز،حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ۔ڈی جی کی جانب سے لکھا گیا گیا خط نیب ہیڈکوارٹرز کو موصول ہوگیا ہے۔

چیئرمین نیب نے  ڈی جی کی سفارش پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔یاد رہے کہ نیب اس سے پہلے ،،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر چکا ہے جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ۔