سعودی عرب نے جرمنی سےاپنا سفیر واپس بلا لیا

سعودی عرب نے جرمنی سےاپنا سفیر واپس بلا لیا

سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق متنازع بیان پر احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے متنازع بیان کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک کر رکھا ہے۔

یاد رہے سعد الحریری کے سعودی عرب میں قیام کے بعد پوری دنیا میں افواہیں گردش کرتیں رہیں کہ سعد الحریری کو سعودی عرب نے روک رکھا ہے۔ جس پر جرمن نے سعودی عرب کی حکومت کو انتباہ جاری کیا تھا۔