نیٹو نے کمال اتا ترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگا دی،ترکی کا احتجاج

نیٹو نے کمال اتا ترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگا دی،ترکی کا احتجاج

انقرہ :ترکی نے ترک سیاسی رہنماﺅں کی ناروے میں فوجی مشقوں کے دوران بانی قائد مصطفی کمال اتاترک کی دشمن کے طور پر تصویر لگا کر بے عزتی پر غم وغصے کااظہار کردیا اوراحتجاج کرتے ہوئے نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدہ ہو گیا ۔ہفتہ کو غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق ایک فوجی مشق میں دشمن کی تصویر اصل میں ترکی کے بانی قائد مصطفی کمال اتاترک کی تھی۔


ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سوشل میڈیا پر ترک صدر طیب رجب اردوگان کے نام سے ایک جعلی اکاﺅنٹ سے نیٹو مخالف پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں۔ان واقعات کے ردِعمل میں ترکی نے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔نیٹو میں ترکی کی دوسری بڑی فوج ہے اور ترکی دولتِ اسلامیہ کے خلاف اتحاد اور افغانستان میں نیٹو مشن دونوں کا حصہ ہے۔

ناروے کے وزیرِ دفاع نے اس واقعے کے بعد معافی مانگی ہے اور انھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری ایک انفرادی شخص پر ڈالی۔ترک براڈ کاسٹر این ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث وہ ایک شخص ترک نژاد ناورے کا فوجی ہے۔ناروے کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ناورے کا فوجی ایک ٹھیکیدار تھا جسے ان مشقوں کے لیے رکھا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جنز سٹولٹنبرگ نے بھی اس حوالے سے معافی مانگی ہے اور ترکی کو نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ قرار دیا۔ترکی کی عسکری اور سٹراٹیجک اہمیت کے باوجود شام، ایران اور عراق کے ساتھ متصل سرحدوں کی وجہ سے ترکی کے مغربی ممالک کے ساتھ گذشتہ چند سالوں سے تعلقات میں تنا رہا ہے۔

صدر اردوغان نے سرِعام آسٹریا، جرمنی، اور ہالینڈ کے ساتھ سفارتی لڑائی لڑی ہے جب انھوں نے ترکی کے شہریوں کی سیاسی ریلیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ادھر ترکی نے روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششیں کی ہیں اور شام میں فضائی کارروائیاں میں دونوں ممالک نے تعاون بھی کیا ہے۔ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت بھی تاخیر اور دیگر مشکلات کا شکار ہے۔