کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم ٹویٹ کر دی ہے ۔
معروف اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’آج مجھے یقین ہوا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں، وہ لوگ نہیں جو طاقت رکھتے ہیں بلکہ ہم لوگ طاقتور ہیں۔ ورنہ یہ کیوں پابندی لگاتے؟ ہماری فلم سےانہیں کیا خطرہ ہے؟ پاوراور طاقت کےاس کھیل میں جیت ہمیشہ ہماری ہوگی۔ آرٹ، محبت اورسچ کی جیت‘‘
Tonight I realize how powerful artists are, not those in power. We are. Why else do we get banned? Why else do our films pose a threat to them? In this game of power - we will always win. Art/love/truth always does! #PowerDiGame #verna
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 16, 2017
ماہرہ خان نےاپنی ایک اور ٹویٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ ارکان سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے فلم’ورنہ‘کے حق میں آواز بلند کی۔
Thank you to all those who supported #verna - the people, the media, those at the censor board.. thank you so much! ???????????????? Hoping for Punjab to clear Verna today as well.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 17, 2017
یاد رہے کہ فلم "ورنہ" پر پابندی عائد کر گئی تھی لیکن اب فلم پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔