اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا :مریم اورنگزیب

اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا :مریم اورنگزیب

لاہور: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا۔ اسحاق ڈار کےاستعفےکامعاملہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔اسحاق ڈار کی طبیعت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ  دینا ہوگا تو اسحاق ڈار خود اعلان کریں گے۔فیض آبادھرنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہےمعاملہ پرامن طریقے سےحل ہوجائے۔


اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی نوازشریف کا وژن ہے۔