قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا سوچ رہا ہوں : شیخ رشید

قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا سوچ رہا ہوں : شیخ رشید


لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ۔


اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کی سوچ رہے ہیں کیونکہ ان کی وہاں بہت بے عزتی ہوتی ہے اسمبلی میں مائیک تو اتنی دفعہ بند ہوا ہے کہ میں رات کو سوچ رہا تھا کہ استعفیٰ دے دوں


شیخ رشید نے مزید کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ میں بہت مایوس تھا، بڑی بے عزتی ہو جاتی ہے اور پھر مجھے رات کو 2,2پروگرام کرنا پڑتے ہیں، جہاں ساری باتیں کرتا ہوں۔