شمالی شام کے علاقے آفرین کو علیحدگی پسند تنظیم سے پاک کیے جانے کی ضرورت ہے،طیب اردوان

شمالی شام کے علاقے آفرین کو علیحدگی پسند تنظیم سے پاک کیے جانے کی ضرورت ہے،طیب اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے علاقے آفرین کو علیحدگی پسند تنظیم 'پی کے کے'  کی علاقے میں شاخ پی وائے ڈی سے پاک کیے جانے کی ضرورت ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ضلعی چیئرمینوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفرین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد وہاں کی نگران چوکیوں پر فوجیوں کی تعیناتی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے اندر با آسانی حل کیے جا نے والے معاملات کو امریکہ نے پیچیدہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے راقہ اور منبچ میں امریکہ کے ہمراہ آپریشن کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاہم اس کے باوجود امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کو ترجیح دی۔ اردوان نے کہا  کہ امریکہ نے منبچ میں پی وائے ڈی کے ڈیرے نہ لگانے کا عندیہ دینے کے باوجود اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا   کہ داعش کے قیام میں معاونت فراہم کرنے والوں نے پی وائے ڈی کو تشکیل دینے میں بھی مدد کی ہے۔

مصنف کے بارے میں