پاکستان اور سعودی عرب میں اخوت کا تعلق ہے : شہباز شریف

پاکستان اور سعودی عرب میں اخوت کا تعلق ہے : شہباز شریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے، سعودی سفیر نواب سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں جیسے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سعودی سفیر سے عربی زبان میں گفتگو کی۔


شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے، پاکستان اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔


اس موقع پر سعودی سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں جیسے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔