بھارت کا کلبھوشن یادیوکی والدہ کو ویزہ بھی جاری کرنے کا مطالبہ

بھارت کا کلبھوشن یادیوکی والدہ کو ویزہ بھی جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی والدہ کا ویزہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔


بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التوا ہے، انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہیں لہٰذا انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویزہ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کی جانب سے پیشکش کو بھارتی حکومت نے مثبت قرار دیاہے۔

یادر رہے کہ پاکستان کی جانب سے ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی باقاعدہ پیش کش کی گئی تھی۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستانی ویزا جاری کیا جائے گا اور بھارتی جاسوس کی اہلیہ سے ملاقات پاکستان میں ہی ہو گی۔

]