زرین خان اپنے مداحوں سے خوفزدہ

زرین خان اپنے مداحوں سے خوفزدہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے ساتھ مداحوں کی جانب سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اداکارہ خوفزدہ ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان آج کل اپنی نئی فلم ’اکثرٹو‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں ایک تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی پوری ٹیم شریک ہوئی۔ تقریب رات دیر تک جاری رہی، زرین تقریب کے دیر تک جاری رہنے پر انتظامیہ سے خاصی خفا ہوئیں تاہم کھانا کھانے کے بعد وہ اکیلی ہی باہر نکل پڑیں۔
زرین ہال سے باہر آئیں تو وہاں موجود 40 سے 50 افراد پر مشتمل ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور سیلفی کے لیے ضد کرتے رہے ، اسی اثنا میں بعض افراد نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی کی جس پر وہ گھبراگئی اور کسی نہ کسی طرح سے ہجوم سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اداکارہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس رات جو کچھ ہوا وہ بہت ڈراونا تھا اور میں گھبراہٹ کے عالم میں راتوں رات فلائٹ سے ممبئی آگئیں۔ مداحوں نے مجھے گھیرے رکھا اور سیلفیاں لینے کے دوران مجھ سے بدسلوکی ہوئی، اس کے علاوہ تقریب میں بھی ان کی سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور نا ہی فلم کی ٹیم میں شامل کسی فرد نے میری مدد کی۔