سب سے بڑا دھوکے باز مستعفی ہو گیا ہے : پی ٹی آئی

سب سے بڑا دھوکے باز مستعفی ہو گیا ہے : پی ٹی آئی


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان واپس نہیں آنا’’ ڈھونڈ لو نیا وزیر خزانہ‘‘ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کو بیمار کرکے خود بیمار ہوگئے ہیں،سب سے بڑا دھوکے باز مستعفی ہو گیا ہے۔


فواد چوہدری نے کہاکہ’’پاکستان واپس نہیں آنا‘‘ ڈھونڈ لو نیا وزیر خزانہ‘‘اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کو بیمار کرکے کہہ رہے ہیں،میں خود بیمار ہوں، تحقیق کرنا ہوگی کہ اسحاق ڈار زیادہ بیمار ہیں یا وہ پاکستان کی معیشت کو زیادہ بیمار کرگئے ہیں۔


نعیم الحق نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سب بڑا دھوکے باز مستعفی ہوگیا، شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، اسحاق ڈار پورے ملک کو بھی تباہ کرکے اپنا استعفیٰ نہ دیتے تو اور کیا کرتے۔