واٹس ایپ کا ”پش ٹو ٹاک وائس میسج “ فیچر تبدیل کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا ”پش ٹو ٹاک وائس میسج “ فیچر تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: واٹس ایپ نے 2013 میں پش ٹو ٹاک وائس میسج کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ واٹس ایپ اس میں کئی تبدیلیاں کرتی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کچھ ایسے تجربات کر رہی ہے، جن کے بعد بٹن کو ہولڈ کیے بغیر وائس میسج بھیجے جا سکیں گے۔اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ اب آپ جیسے ہی وائس میسج ریکارڈ کرنا شروع کریں گے، واٹس ایپ، مائیکروفون بٹن کے لیے سلائیڈنگ انٹرفیس کو سامنے لے آئے گا۔یہ آپشن آدھے سیکنڈ میں ہی سامنےآ جائے گا، جسے اوپر سوائپ کرنے سے یہ لاک ہوجائے گا اور ریکارڈنگ کے دوران اسے دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


سوائپ ٹو ٹاک کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین لاک موڈ میں کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن آئی فون صارفین یہاں تھری ڈی ٹچ فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاک موڈ میں صارفین کےلیے ٹیکسٹ ٹائپ کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ لاکڈ موڈ میں صارفین کوئی دوسری چیٹ بھی نہیں کھول سکیں گے۔ وٹس ایپ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس فیچر کےتجربات کیےجا رہے ہیں، جس کے بعد اس متعارف کرا دیا جائے گا۔