(ن) لیگ کی حکومت میں دہشت گردی میں واضح کمی ہوئی ہے : حمزہ شہباز

(ن) لیگ کی حکومت میں دہشت گردی میں واضح کمی ہوئی ہے : حمزہ شہباز


لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں فیصلوں میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کئے ، د ہشتگردی میں واضح کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی اور وہی فیصلہ کریں گے ۔ جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ۔


انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی حکومت نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی ہے ‘مقدمات نئی بات نہیں انہیں کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں اور انشا اللہ اب بھی سر خرو ہوں گے ،(ن) لیگ اور شریف خاندان میں اختلافات کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں‘ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی ،جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ۔