سلویسٹر سٹالون پر خاتون کو 1986 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

سلویسٹر سٹالون پر خاتون کو 1986 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

نیو یارک: ہالی ووڈ کے ریمبو یعنی ’ ’سلویسٹر سٹالون ‘‘کا نام بھی جنسی ہراساں کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگیا، خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سنہ 1986 میں سٹالون نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔


برطانوی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنہ 1986 میں جب سٹالون 40 برس کے تھے اس وقت ان کی ملاقات مذکورہ خاتون سے ہوئی۔ اس وقت سٹالون اپنی فلم’’ اوور دا ٹاپ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ خاتون نے ایک مداح کے طور پر ان سے ملاقات کی۔خاتون کے مطابق اس وقت ان کی عمر 16 برس جبکہ معروف اداکار سلویسٹر سٹالون کی عمر 40 برس تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ دوسری بار ایک اور موقع پر ہماری ملاقات ہوئی تو سٹالون کے باڈی گارڈ نے انہیں ہوٹل کے ایک کمرے کی چابی دیتے ہوئے ان سے اوپر جانے کا کہا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پر نہ صرف خودسٹالون بلکہ ان کے باڈی گارڈ نے بھی ان سے جنسی زیادتی کی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے کو منظر عام پر لے کر آئی ہیں۔دوسری جانب اداکارسلویسٹر نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا کوئی بھی واقع پیش نہیں آیا۔