حزب اللہ دہشت گرد تنظیم ہے : سعودی عرب

حزب اللہ دہشت گرد تنظیم ہے : سعودی عرب


ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ حزب اللہ دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے غیر مسلح ہونے تک لبنان میں امن کا قیام ممکن نہیں۔


ہسپانوی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں الجبیر نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ لبنان کے استحکام کے لیے حزب اللہ کو ہتھیار پھینک کر سیاسی میدان میں کام کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے بالخصوص لبنان میں امن واستحکام حزب اللہ کے ہتھیار پھینکنے سے مشروط ہے۔ دہشت گرد حزب اللہ ملیشیا کو قانون سے باہر رہ کر کام کرنے کی صورت میں اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


ایک سوال کے جواب میں الحریری نے کہا کہ حزب اللہ نے سعد حریری کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں اور ملک کا بینکاری نظام دہشت گردی کے لیے گروی رکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب بھی لبنان کی حمایت اور معاہدہ طائف کا پابند ہے۔اس موقع پر پر سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے بحرانوں کے حل کے لیے اسپین کے کردار کو سراہا۔