امریکہ میں 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

امریکہ میں 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر تے ہوئے بل کو حتمی منظوری کے لیے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی۔ حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔