وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پرروانہ

وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پرروانہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کےدورے پرروانہ ہوگئے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی روانہ ہوئے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمد بن النہیان نے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ معاملات اور خطے وعالمی امور پر گفتگو ہوگی جبکہ وزیراعظم یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے میں مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے اموراورخطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔