مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان بھارتی بربریت کا شکار ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان بھارتی بربریت کا شکار ہوگئے
فائل فوٹو

سرینگر: دو اور کشمیری نوجوان بھارتی فوجیوں کی بربریت کا شکار ہو گئے اور ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔


مقبوضہ کشمیر میں بھاری فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، دونوں نوجوانوں کی شناخت نواز احمد اور یاور وانی کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے لیکر اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔