جس معاشرے میں گورننس کا سیکٹر ناکام ہو جاتا ہے حکومت ناکام ہوتی ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

جس معاشرے میں گورننس کا سیکٹر ناکام ہو جاتا ہے حکومت ناکام ہوتی ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
فائل فوٹو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال جس معاشرے میں گورننس کا سیکٹر ناکام ہو جاتا ہے حکومت ناکام ہوتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم نے اپنے پیسے ایسے سکیموں میں نہیں لگانے جن سے عوام کو فائدہ نہ ہو۔جام کمال نے کہا ماضی کی حکومتوں نے سابقہ حکومتوں کے فنڈز روک کر نئے پروجیکٹ شروع کیے۔

جس کے باعث دونوں پروجیکٹ مکمل نہیں ہوئے۔سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ بلوچستان اور پاکستان ترقی کرے،پہاڑوں پر جانے والوں کو احساس ہوا کہ وہ غلط راستے پر ہیں جبکہ نیشنل میڈیا میں تاثر دیا جاتا ہے بلوچستان میں جو حکومت آتی ہے وہ کچھ کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔