ہسپتال کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹی اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہوں ‘ میرا

ہسپتال کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹی اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہوں ‘ میرا
فائل فوٹو

لاہور: فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اپنے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے سامنے ہمت نہیں ہاروں گی ، ہسپتال کامنصوبہ میری ذات کےلئے نہیں بلکہ غرباءاور مستحق افراد کےلئے تھالیکن واضح کر دوں کہ اس سے پیچھے نہیں ہٹی بلکہ اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہوں ۔


میرا نے کہا کہ میرے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں اس لئے صرف یہی کہوں گی کہ میرے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ،میں مایوس ہوں اور نہ ہی ان کے سامنے ہمت ہاروں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے ہسپتال کے منصوبے کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا لیکن میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گی اور ہسپتال کا منصوبہ بھی ترک نہیں کیا ۔

میرا نے شادی کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر بات نہیں کروں گی ۔