ابوظہبی ٹیسٹ تیسرا روز،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ تیسرا روز،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی:پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ ا س کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی باﺅلروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، حسن علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔


خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔