بھارت پاکستان کیخلاف جنون اور حقائق مسخ کرنے سے باز رہے،ڈاکٹر فیصل

بھارت پاکستان کیخلاف جنون اور حقائق مسخ کرنے سے باز رہے،ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنون اور حقائق مسخ کرنے سے باز رہے، دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا کلبھوش بھارت کا اصل چہرہ ہے ،بھارتی وزیر خارجہ نے فرانسیسی اخبار اور دیگر اداروں میں انٹرویو دیا ، یہ بیان بی جے پی حکومت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا مظہر ہے،مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔ دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا کلبھوش بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے فرانسیسی اخبار اور دیگر اداروں میں انٹرویو دیا۔

یہ بیان بی جے پی حکومت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا مظہر ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی وزیر کے مقبوضہ کشمیر میں معمول کے حالات کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہاں ریاستی دہشتگردی بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کیوں نظر نہیں آ رہے؟ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اپنی اقلیتیوں کے نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی انتہا پسند نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔