سٹاک مارکیٹ سات ماہ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر مہنگا

سٹاک مارکیٹ سات ماہ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر مہنگا

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور سٹاک مارکیٹ 7ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔


100 انڈیکس 438.58پوائنٹ اضافے کے ساتھ مجموعی کاروبار 38,045.45تک پہنچ گیاہے۔

سٹاک مارکیٹ میں دن کاروبار کا آغاز 37,583.89سے ہواجو 438.58پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38,022.47 تک پہنچ گیا۔

دوسری جا نب ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت ایک سو پچپن روپے چالیس پیسے ہوگئی ہے۔