لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق , نظریاتی سیاستدان ہوں ، بلاول بھٹو

لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق , نظریاتی سیاستدان ہوں ، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق بلکہ میں نظریاتی ہوں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  جاری بیان میں کہا کہ ایک سال سے سیاست میں ہوں، عمران خان آپ 70 سال کے بوڑھے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب کے دوران تنقید کے جواب میں  بلاول نے کہا کہ لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق، ترقی پسند اور نظریاتی ہوں۔

 

چیئر مین پیپلز پارٹی  نے کہا کہ  وزیر اعظم 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو، عمران خان کی اصل پہنچان یوٹرن ہے، یہ منافق اور کٹھ پتلی ہے۔

 

 یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹینر پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے، ان کی تھیوری سے دنیا کے سائنسدان گھبرا گئے ہیں، طنزاً انہوں نے کہا کہ جب بارش ہوتی تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، میں حیران خود کو لبرل کہتا ہے۔