کراچی کنگز کے بابر اعظم نے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کردیا

Babar Azam of Karachi Kings paid tribute to the late Dean Jones
کیپشن: تصویر بشکریہ کراچی کنگز ٹوئٹر اکائونٹ

کراچی:پاکستان سپر لیگ فائیو کا فائنل جیتنے والی ٹیم کراچی کنگز کے بیٹسمین اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بابر اعظم نے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کردیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کنگز نے اپنے نام کر لیا۔ کراچی کنگز نے 135 رنز کاہدف انیسویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


کراچی کنگز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی فرنچائز کراچی کنگز کے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو یاد کرتے ہوئے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔


بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کراچی کنگز کی فاتحانہ گروپ فوٹو اور ساتھ میں ڈین جونز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ڈینو کام پورا ہوگیا،کوچ‘،ساتھ میں انہوں نے ٹرافی کا سٹیکر بھی استعمال کیا۔

8a39368a4dd1282ac425f5e0918cf17c


قبل ازیں فتح کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کنگز کے کپتا ن عماد وسیم نے کہا کہ میچ میں کنڈیشنز ہمارے حق میں تھیں اور ہم اس فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہیں جبکہ باﺅلرز نے وکٹ کے مطابق باﺅلنگ کی اور ہمیشہ کی طرح بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔


پی ایس ایل فائیو کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے بھی ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا اور اور آنجہانی کوچ سے منقول سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہی ٹیموں نے میرے کیریئر میں فتح حاصل کی ہے جو کہ ایک دوسرے کے لئے کھیلتی ہیں اور ایک دوسرے کے لئے ہی قربانی دیتی ہیں‘۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندر ز کو شکست دی جبکہ بابر اعظم نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 دلکش چوکے شامل تھے۔