سنی لیون کی تصاویر نے چاہنے والوں کے دل جیت لیے 

 Sunny Leone's photos won the hearts of fans
کیپشن: فوٹو: بشکریہ سنی لیون انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سنی لیون جو اکثر اپنی دلفریب اداؤں سے اپنے چاہنے والوں کے  دل جیت لیتی ہیں ۔ دیوالی کے اہم ترین تہوار پر بھی  وہ اپنے چاہنے والوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں ۔

سنی لیون نے 2020 دیوالی کے موقع پر مشرقی لباس میں فوٹو شوٹ اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا تو دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے ۔ ان کے چاہنے والے پہلے بار سنی لیون کو مشرقی لباس میں دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ہلکے نیلے رنگ کے شلوار قیمص اور دوپٹے میں بنوائی گئی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔ 

سنی لیون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے میں نے پہلے بھی مشرقی لباس پہنا ہے اور عموماَ پہنتی ہوں لیکن اس بار میرے چاہنے والوں کو زیادہ پسند آیا ہے ۔ 

مجھے پیغامات آرہے ہیں کہ آپ ایسے ہی کپڑے پہنا کریں آپ پر یہ سوٹ کرتے ہیں، سنی لیون کا کہناتھاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے چاہنے والے میری پوسٹ  کے ساتھ میرے پہناوے کو پسند کریں ۔

یہ ایک مشرقی تہوار کا دن ہے ،  ہندوستان میں دیوالی کی خوشیاں بیرونی ممالک سے زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں  ایسے میں اپنے چاہنے والوں کے لیے یہ فوٹو شوٹ ایک تحفے سے کم نہیں ہے  ۔