سعودی عرب میں خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

Women's soccer tournament kicks off in Saudi Arabia
کیپشن: فوٹو: بشکریہ الشروق

جدہ : ولی عہد محمد بن کی سعودی عرب میں خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو سیاست ، معیشت اور کھیلوں سمیت دیگر جگہوں پر کردار اد اکرنے کے لیے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔ 

سعودی عرب میں خواتین کے پہلے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے ، ٹورنامنٹ سعودی لیگ کے تحت کام کرنے والے شعبہ خواتین کی نگرانی میں منعقد ہورہاہے ۔

عرب نیوز کے مطابق پہلے خواتین کے اس ٹورنامنٹ میں پورے سعودی عرب سے 600 خواتین کھلاڑیوں مدحو کیا گیا ہے ، جو 24 ٹیموں کی نمائندگی کریں گی ۔

جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ریال انعامی رقم بھی دی جائیگی ، شعلتہ الشرقیہ فٹبال ٹیم کی کوچ مرام البتیری نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے کئی ہفتوں سے تیاری کررہی ہے ۔

کورونا کے باعث ہماری تیاری متاثر تو ہوئی ہے لیکن ہمیں امید ہےکہ یہ ٹائٹل ہم ہی جیتیں گے ، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے ، اور ہماری ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔

سعودی عرب میں ہونے والے ان مقابلوں میں کھلاڑیوں سمیت پورا عملہ ہی خواتین پر مشتمل ہوگا، میچ ریفاریز سمیت تمام امور خواتین انجام دیں گی ۔

چوبیس ٹیموں کو تین گروپوں میں تقیسم کیا گیا ہے ۔

دمام ، جدہ اور ریاض گروپ ہیں ، ہر گروپ کی ٹیموں کو پہلے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا ہوگا اس کے بعد جیتنے والی ٹیموں کا مقابلہ ایک دوسرے گروپ سے ہوگا۔