دبئی حکومت نے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی

ernment has banned the issuance of visas to citizens of many cou
کیپشن: فائل فوٹو

ابوظہبی : دبئی  کی حکومت نے پاکستانیوں کے داخلے پر مبینہ طور پر پابندی عائد کر دی ہے ، اطلاعات کے مطابق دبئی امیگریشن  نے ویز ااور انٹر پرمٹ دینا بند کردیا ہے  ۔

دبئی امیگریشن  نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیرملکی ائیرلائنز  کا آگاہ کردیا ہے ۔دبئی  کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی یہ نئی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ 

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان ، ترکی ، ایران ، یمن ، شام ، عراق ، لیبیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں ،جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو دبئی  کے نئے ویزوں کا اجراء فوری طور پر روک دیا گیا ہے ، پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت کےلیے کیا گیا ہے ۔

دبئی حکومت کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی  ہے ، تاہم مختلف میڈٰیا  ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی حکومت نے کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔ 

جس کی وجہ سے ان ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز بڑھتے کیسز بتائی گئی ہے ۔ میڈیا کے مطابق صبح دبئی  پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو تین کے مسافروں کا آگاہ نہیں کیا گیا تھا.

ٹکٹوں کی واپسی کا معاملہ دبئی حکومت کی اجازت دینے یا نہ دینے سے مشروط ہوگا۔