پارا چنار میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Pakistan, parachinar, Roof Collapse,Hospital
کیپشن: فائل فوٹو

پارا چنار: خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے اور مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے شدید زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق حادثہ پارا چنار کے سرحدی علاقے پیواڑ میں پیش اس وقت آیا جب گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی اور اس تقریب میں متعدد افراد شریک تھے۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ذرائع کے مطابق گرنے والے مکان کی چھت کچی اور بوسیدہ تھی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے بھی آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جن کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔