2005 کے بعد پاکستان کا ٹور کرنے والی انگلینڈ ٹیم دوبارہ پاکستان آنے پر راضی

England Cricket Team, Pakistan Cricket Team, PCB, ECB, Inzmam ul Haqq,
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

کراچی: انگلینڈ کی کرکٹ بورڈنے اپنی کرکٹ ٹیم اگلے برس اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 16 بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی اس ٹیم کی قیادت مائیکل وان نے قیادت تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اس ٹور میں پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز جبکہ 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت انضمام الحق نے کی تھی۔ انگلینڈ اس سیریز سے قبل ایشز سیریز جیت کر آئی تھی اور ان مورال کافی بلند تھا لیکن پاکستان نے انہیں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی شکست دی ۔ اںضمام الحق نے اس سیریز میں سب سے زیادہ 431 رنز بنائے تھے جبکہ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے 17 وکٹیں حاصل کیں اور تاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ ون ڈے سیریز بھی پاکستان ٹیم نے انضمام الحق کی قیادت میں 3-2 سے اپنے نام کی۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی جانب سے کامران اکمل 245 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رانا نوید الحسن 9 وکٹوں کیساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ کامران اکمل کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ اب 16 سالہ بعد دوبارہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جس کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔

خیال رہے کہ  دو ہفتہ قبل پی سی بی نے انگلش بورڈ کو جنوری میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی تاہم کھلاڑیوں کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اکتوبر میں کھیلنے کی حامی بھرلی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔ 13 اکتوبر کو پریکٹس سیشن جبکہ 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کے بعد 16 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہونگی۔