ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

Dollar Rise, Open market, Dollar pries Raises
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: انٹربینک مارکیٹنگ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ڈالر کی قیمت میں آج ایک روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔

آج انٹربینک میں ڈالر 159 روپے 83 پیسے پر کاروباری دن کا اختتام ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔ ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ ہوا۔ اور ڈالر کی قیمت 160 روپے 20 پیسے ہے ۔

 خیال رہے کہ امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ سلوشنز نے سال 2020ء کے دوران پاکستان میں ڈالر کی اوسطاً قدر 163 روپے اور 2021ء میں 171 روپے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

فچ سلوشنز کی جانب سے جاری پاکستانی کرنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020ء سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مجموعی طورپر 7.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔