حریم شاہ کو شیخ رشید احمد نے فون پر ہی جھاڑ پلا دی

حریم شاہ کو شیخ رشید احمد نے فون پر ہی جھاڑ پلا دی
کیپشن: حریم شاہ کو شیخ رشید نے فون پر ہی جھاڑ پلا دی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فون پر ہی جھاڑ پلا دی۔

حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے حال ہی میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

ویب شو کے دوران میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ اُن کا فون اٹھا لیں گے اور میزبان کے اس سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔

f6e40e4c6439d5df9d9dfee6b22b13bc

حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی، حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ تھا۔

حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔ شیخ رشید احمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں جبکہ حریم شاہ کے اُسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔

حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔‘