معاہدہ جلد سامنے آجائے گا، وقت آیا تو پی ٹی آئی سے اتحاد کی باتیں پھر دیکھیں گے: سعد رضوی

 معاہدہ جلد سامنے آجائے گا، وقت آیا تو پی ٹی آئی سے اتحاد کی باتیں پھر دیکھیں گے: سعد رضوی
سورس: file

لاہور :ٹی ایل پی کے سربراہ  حافظ سعد  رضوی نے کہا ہے کہ جیسے میں باہر آیا ہوں ایسے ہی معاہدہ بھی باہرآجائےگا،اتحاد کے حوالے سے تحریک انصاف بات  کرے گی تو اس پر مزید بات کریں گے ۔

نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدرضوی  کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کے راستے پر آج بھی ڈٹ  کرکھڑا ہوں ۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی پہلے اپنے اتحادیوں سے بات کرے وقت آیا تو پھر پی ٹی آئی سے اتحاد  کی باتیں پھر دیکھیں گے۔ 

قبل ازیں حکومت نے حافظ سعد رضوی کو جیل سے رہا کر دیا تھا۔  مسجد رحمۃ للعالمین پہنچنے  پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔