ملک میں کیا ہو رہا ہے کسی کو نہیں پتا، عمران خان کا لانگ مارچ ابھی راولپنڈی نہیں آ رہا : شیخ رشید 

ملک میں کیا ہو رہا ہے کسی کو نہیں پتا، عمران خان کا لانگ مارچ ابھی راولپنڈی نہیں آ رہا : شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ابھی راولپنڈی نہیں آ رہا ۔ مزید تین دن تاخیر ہوجائے گی۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات موخر ،ہنگامی کیبنٹ موخر، اسمبلی کاجوائنٹ سیشن بھی موخرہو گیاہے ۔ہونےکیاجا رہا ہےکسی کوخبرنہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ملک ہیجان قیاس اور افواہوں کی زدمیں ہے۔ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد 2. 3 روز آگے جاسکتی ہے۔ 30 نومبر تک سارےفیصلےہو جائیں گئے۔ آج 3 بجےلال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

مصنف کے بارے میں