لاہور : لاہور کے جیلانی پارک میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہونے والے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے ۔خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ پولیس اہلکار انہیں روکتے رہے۔
پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے سینیئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران عمران خان کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی ۔ خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ اور ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
پنجاب حکومت کے فیسٹیول میں عمران خان کے خلاف "گھڑی چور" کے نعرے 🤣 pic.twitter.com/0jTwVFb4Ms
— Abdul Aziz Awan (@AbdulAzizAwan13) November 18, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توسکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔