آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے: آصف علی زرداری

آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے: آصف علی زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے اور یہ معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں اور تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس سے ادارے کو نقصان ہو گا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں