بھارتی باؤلر شری شانتھ پر تاحیات پابندی برقرار

بھارتی باؤلر شری شانتھ پر تاحیات پابندی برقرار

نیو دہلی: بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی فاسٹ باؤلرشری شانتھ پر لگائی جانے والی پابندی برقرار رہے گی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق کوچی میں کیریلا ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے کہا کہ شری شانتھ کو بی سی سی آئی کی جانب سے کرائی جانے والی تمام کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہنا ہوگا۔شری شانتھ پر 2015میں بی سی سی آئی نے 2013کی انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن ثابت ہونے پرتاحیات پابندی عائد کی تھی۔شری شانتھ راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سپاٹ فکسنگ کیس کے الزامات کی زد میں آئے تھے۔رواں برس اگست میں کیریلا ہائی کورٹ نے بی سی سی آئی کے شری شانتھ پر تاحیات پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ گزشتہ برس دہلی میں ایک خصوصی عدالت نے انہیں 2013کے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس سے بری قرار دے دیا تھا۔

دوسری جانب شری شانتھ کا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اب تک کا سب سے بدترین فیصلہ ہے۔واضح رہے اس سے پہلے خیال کیا جارہاتھا کہ سری سانتھ  پر تاحیات پابندی ختم کر دی جائے گی اور انہوں نے پچھلے ماہ ایک نمائشی میں حصہ لیا تھا ۔(بھارتی باؤلر شری شانتھ پر تاحیات پابندی برقرار)