ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں پاکستان کی 9 جامعات شامل

ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں پاکستان کی 9 جامعات شامل

سنگا پور: کواکیوریلی سائمنڈز (کیو ایس) نے ایشیاء کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔ پاکستانی یونیورسٹیز کے درجات میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال نمایاں بہتری آئی ہے۔

کیو ایس کی ایشیائی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست میں ’نَسٹ یونیورسٹی‘ 91 نمبر پر رہی۔ لَمز یونیورسٹی آٹھ درجے ترقی کے ساتھ 103، قائد اعظم یونیورسٹی 133، کومسیٹ 190 جبکہ کراچی یونیورسٹی 193 نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اکیس درجے ترقی کے ساتھ 128ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پچاس درجے ترقی کے ساتھ 200ویں، پنجاب یونیورسٹی 232ویں جبکہ آغا خان یونیورسٹی نمایاں بہتری کے ساتھ 234ویں نمبر پر رہی۔

لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی کا رینکنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ اساتذہ کی وجہ سے پاکستان کا معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔ کیو ایس کی رینکنگ میں سنگاپور کی نَنیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ایشیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور رینکنگ میں دوسری، ہانگ کونگ یونیورسٹی میں آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسری، کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوتھی جبکہ یونیورسٹی آف ہانگ کونگ کا پانچواں نمبر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں