مریم نواز سمیت پارٹی میں کسی سے اختلافات نہیں، حمزہ شہباز

مریم نواز سمیت پارٹی میں کسی سے اختلافات نہیں، حمزہ شہباز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان کل اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف اختلافات بھلا کر  ایک ساتھ ہو کر پارٹی کیلئے کام کرنے پر راضی ہو گئے ہیں ۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مریم نواز سمیت پارٹی میں کسی سے اختلافات نہیں۔ رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ پارٹی صدر سمیت دیگر کو ٹکراؤ کی سیاست سے بچنے پرقائل کروں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ سوچ کاکچھ فرق ہوسکتا ہے لیکن کوئی اختلاف ہرگز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی تعلقات الگ ہیں وقت پر مشورہ دیتاہوں۔نوازشریف اورمریم نواز کووالدکےموقف پرقائل کرنے کی کوشش کروں گاٹکراؤ کی سیاست نقصان دہ ہے۔پارٹی میں جانشینی کے سوال پر حمزہ شہباز کا واضح جواب دینے سے گریز کیا اور بولےکہ تقدیر میں کوئی عہدہ ہوگا تو مل جائےگا۔فیصلے پارٹی نے ہی کرنا ہوتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے مریم نواز کے این اے 120 کےضمنی الیکشن کی مہم کامیابی سے سرانجام دینے کے سوال پر کہا کہ این اے 120 میں مریم نواز نے بہترین کمپین چلائی۔بیرون ملک جانے اور رکن قومی اسمبلی ہونے کی وجہ سے حلقے میں ان کا ساتھ نہ دے سکا تاہم مشورے دیتا رہا۔ن لیگی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سوال پر کہا کہ 2018میں پارٹی الیکشن جیتے گی۔وزارت اعلیٰ کا فیصلہ بھی پارٹی قیادت نے ہی کرنا ہے۔